بالوں کی صحت کے لیے گھریلو ٹوٹکے


\"\"
1: چمک کے لیے
چار کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو نہانے کے جگ میں پانی بھر کر شامل کریں اور شیمپوکرکے سر دھونے کے بعد اس سرکہ ملے پانی سے اپنے بالوں کو نتھار لیں ویسے تو اس محلول میں ایسی بو نہیں ہوتی جوآپ کو ناگوار گزرے تاہم آپ اس میں ایزنشل آئل یا لیورنڈ آئل کی چند قطرے بھی ملا لیں گی تو سرکہ کی مہک بڑی حد تک معدوم ہو جائے گی۔

2: روکھے بال:
بسا اوقات پانی کے کھاری ہونے کی وجہ سے یہ صابن بالوں میں جم جاتا ہے اور بال تباہ ہو جاتے ہیں۔ ایسا ہے تو نہانے کے بعد آخر میں پینے کے قابل صاف پانی سے ایک بار سر دھو لیں۔

3: بالوں کی صحت
بال ہمیشہ وہی صحت مند ہوں گے جنہیں اپنی پوری خوراک ملتی رہی ہو۔ اگر باقاعدہ کنگھا کیا جائے اوران کی مالش کی جائے تودوران خون تیز ہو کر بالوں کو ا ن کی خورک مطلوبہ وٹامن خود بخود پہنچتا رہے گا۔ یہیں پہنچ کر آپ کی خوراک کا اثر آپ کے بالوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ بالوں کی صحت کے لیے پروٹین بے انتہا ضروری ہے۔ انڈے کلیجی گردے گاجریں پھل اور ہری سبزیاں کھاتے رہنے سے اوردوسرے وٹامن خون میں شامل ہوتے رہنے سے بالوں کی خوب صورتی میں اضافی ہوتا ہے۔

4: سکری اور خشکی کا علاج:
تین چار لیموں کا رس نکال لیں، بالوں کی جڑوں تک اس کا مساج کریں اور کوشش کریں کہ سر کے ساری جلد تک لیموں کا رس پہنچے۔ آدھے گھنٹے کے بعد خالص سرسوں کے تیل سے سر کی مالش کریں، بعد ازاں باریک کنگھی سے ساری سکری اور خشکی باہر نکال دیں۔ اگر بال دو مونہے ہوں تو سرسوں کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر بالوں کے منہ کو دونوں ہاتھوں سے مالش کریں، اس سے دو مونہے بال جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ اس عمل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ سر کی اندررونی جلد میں موجود خون کی باریک شریانوں میں قوت اور سرعت پیدا ہو گی، جس سے سر کے تمام بالوں کو خون کی فراہمی شروع ہو جائے گی، جب تازہ خون بالوں کی جڑوں تک پہنچے گا تو خشکی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بالوں میں جان پیدا ہو گی اور بالوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ بھی رکے گا۔

(عظمی ذوالفقار)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments