پگڑ پوش


میرے عزیز وطن پاکستان نے 1947 سے لے کر اب تک یعنی کہ 2021 تک آزادی کی تقریباً 74 بہاریں دیکھ لیں جس میں خصوصاً ہمارے قائد ملت قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور کاوشیں شامل اسی طرح بہت سے عوامی لیڈر بھی اس محنت میں شامل ہیں اور اسی طرح پاکستان کو ایک آزاد مملکت کی حیثیت ملی۔

لیکن ہماری آزادی صرف اور صرف ایک لائن یعنی بارڈر تک محدود رہی جس کے نتیجے میں پڑوسی ملک سے کئی بار نفرت آمیز بیانات بھی ملے جس کا نتیجہ بہت برا رہا۔

ہمیں آزادی تو دے دی گئی لیکن اسی طرح جینے کا حق نہیں دیا گیا جس طرح باقی ممالک میں لوگ اپنی زندگی واقع لفظ فریڈم کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

ہمارا معاشرے کے نظام اس کے ہر خواص و عام کو چند مخصوص لوگوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا جنہیں آج ہم پگڑ پوش، وڈیرہ، سردار، جاگیردار اور مختلف القابات سے یاد کرتے ہیں۔

اس وڈیرہ شاہی نے ہمارے معاشرے پر بہت برے اثرات مرتب کیے ہیں معاشرے میں لوگوں سے جینے کا حق ان کی زندگی کے فیصلوں سے لے کر روز مرہ کے امور الغرض تمام تر بنیادی فیصلوں کی ڈور انہیں کے ہاتھ میں ہے۔

میرے عزیز ہم وطنو دھرتی ماں کے اندر آج بھی ایسی موذی رسوم موجود ہیں جہاں وڈیرہ شاہی کی اجازت کے بغیر نچلے طبقے کے لوگ اپنی بنیادی ضرورتوں پر عمل پیرا نہیں ہو سکتے مثلاً تعلیم جو کہ ایک معاشرے کی سدھار اور نشوونما کے لیے ایک بنیاد ہے لیکن معاشرے میں ایسے فرسودہ نظام موجود جہاں ایک غریب آدمی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے کہ کہیں اس پر بھی سرداری نظام نہ مسلط ہو جائے اور وہ حق کی خاطر جرگے میں نہ مارا جائے۔

اسی طرح بہت سے ایسے معاملات ہیں جہاں پر چند نام نہاد لوگوں کی وجہ سے ملکی ترقیاتی کاموں کو اندر سے کھوکھلا کیا جا رہا ہے جس میں کمیشن مافیا کا اہم کردار ہے جو کہ ان کے بٹھائے ہوئے لوگ ہیں۔

کہیں پر سردار کی زمین سے سڑک کو نہیں گزرنے دیا جاتا تو کہیں پر سردار کی زمین کی قدر کو بڑھانے کے سڑک گزاری جاتی ہے وڈیرہ شاہی معاشرتی برائیوں کی جڑ میں سے ایک جڑ ہے جس سے معاشرے کا سدھار نا ممکن ہے۔

وڈیرہ شاہی نظام نے معاشرے اور قوم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ملکی ترقی کے لیے قوم کی ذہنی نشوونما بہت ضروری ہے۔

ذہنی غلامی معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیتی ذہنی غلام اپنے حق اور اپنی فلاح کے لئے نہیں لڑ سکتے ذہنی غلامی کے معاشرے اور رعایا پر بہت برے اثرات مرتب جو کہ ایک کھوکھلا نظام زندگی پیش کرتے ہیں۔

اس نظام نے لوگوں کے ذہنوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ان کو قانون کا نہیں پتہ لوگ اپنے مسائل اداروں تک پہنچانے سے قاصر ہیں ان کے سامنے صرف سردار ہی جو ان کے تمام تر مسائل کا حل نکال سکتا ہے جو کہ جہالت اور ذہنی غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

معاشرے میں موجود ہر ذی شعور انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے حصے کی شمع جلاتا رہے تا کہ ہمارا معاشرہ ذہنی غلامی سے پاک ہو کر ترقی کی راہ پر چل پڑے۔ کیونکہ ذہنی غلامی ترقی اور شعور کے مترادف ہے


One thought on “پگڑ پوش”

  • 15/10/2021 at 1:27 صبح
    Permalink

    بہترین اور عمدہ تحریر

Comments are closed.