اداکار کرک ڈگلس پر اداکارہ نیٹلی وڈ سے زیادتی کا الزام
ماضی کی معروف امریکی اداکارہ نیٹلی وڈ کی چھوٹی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار کرک ڈگلس نے ان کی بہن نیٹلی وڈ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
لانا وڈ نے کتاب میں لکھا ہے کہ یہ واقعہ امریکی شہر لاس اینجلس میں 1955 میں پیش آیا جب میں نے اور والدہ نے نیٹلی وڈ کو ہوٹل کے مرکزی دروازے پر چھوڑا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ میں کئی دہائیوں سے یہ افواہ زیر گردش تھی کہ اداکارہ نیٹلی وڈ کو کم عمری میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،زیادتی کا نشانہ بنانے والے اداکار کی عمر نیٹلی وڈ سے دوگنا تھی۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ لاس اینجلس کے ہوٹل میں اداکار سے ملنے گئی تھیں جب انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا.
Facebook Comments HS


