بابر اعظم اور محمد رضوان کے ایسے ریکارڈ جو تاریخ یاد رکھے گی


کسی ٹیم کے پاس کنڈیشنز کو دیکھ کر بیٹنگ کرنے والے اوپنرز موجود ہوں تو وہ میچ کا پانسہ باآسانی پلٹ سکتے ہے پاکستان بھی وہ ایسی خوش قسمت ٹیم بن گئی ہے جس کے اوپنرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی اوپننگ جوڑی سے حریف ٹیموں پر دھاک بٹھا رہی ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی حالیہ کارکردگی حریف باؤلر کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ یہ دونوں بیٹسمین میچ کا رخ اس طرح تبدیل کر دیتے ہے کہ حریف ٹیم کے تمام کھلاڑی ان دونوں کو روکنے میں ناکام رہتے ہیں

بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کی صلاحیتوں کا انداز حالیہ ورلڈ کپ کی کارکردگی سے بے خوبی لگایا جاسکتا ہے جنھوں نے اپنی بلے بازی سے انفرادی اور اجتماعی طور پر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہے۔ اس تجزیہ میں بھی دونوں اوپنرز کی حالیہ کارکردگی اور ریکارڈ پر نظر ڈالی گئی ہے

بابر ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے بھی بادشاہ

کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اوپنر بیٹنگ کی ذمہ داری بخوبی انجام دی جس کے بعد انھیں ایک بار پھر عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حکمرانی قائم کرنے کا موقع ملا، بابر اعظم رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین نصف سنچریاں قائم کے انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں پوائنٹس بہتر بنائے اور 36 پوائنٹس کی واضح برتری کے بعد سب سے نکل گئے ایسا چھٹی بار ہو کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اپنی بالادستی قائم کی وہ اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر ہے،

https://www.instagram.com/p/CVyFgQZF9VM/

کیلنڈر ائر میں بابر اور رضوان کی برتری برقرار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی قبل دونوں بیٹسمینوں کی جوڑی حریف ٹیم کے کھلاڑیوں پر سوار تھی جو اس ورلڈ کپ میں حریف ٹیموں کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کی کارکردگی قابل تعریف ہے دونوں بلے باز اپنی محتاط بیٹنگ سے حریف ٹیم کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے،

محمد رضوان اور بابر اعظم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کم پریشر لیتے ہے اور رن ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانے کی جستجو میں لگے رہتے ہے اسی کے ساتھ کپتان بابر اعظم بھی محمد رضوان کا خوب ساتھ نبھاتے ہے جس سے شائقین کو ایک اچھی شراکت دیکھنے کو ملی ہے، یہ ہی وجہ کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے خطرناک جوڑی بن کر سامنے آئی ہے ان دونوں بلے بازوں کی کارکردگی کا اندازہ رواں سال کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

جنھوں نے رواں سال یعنی کیلنڈر ائر میں ہونے والے میچز سب سے زیادہ رنز بنا کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں بلے باز اب تک ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ 951 رنز بنا چکے ہیں۔ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالے تو ان سے پہلے یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کا پاس تھا جنھوں نے اپنی حیران کن کارکردگی سے 2019 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 748 رنز بنائے تھے

محمد رضوان ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب

وکٹ کیپر بیٹسمین جہاں اپنی بیٹنگ سے کئی ریکارڈ اپنے نام کر رہے ہیں تو وہی محمد رضوان ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، ان ریکارڈ میں ایک سال کے دوران مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ہے، اگر ریکارڈ دیکھے تو یونیورس باس کرس گیل کی جارحانہ بیٹنگ کو ون فراموش کر سکتا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس سیزن میں تو بری طرح فلاپ دکھائی دیے لیکن 2015 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کرس گیل نے مجموعی طور پر 1665 رنز بنائے جن میں ان کی تین سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں ایک سال کے دوران ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شامل تھی، لیکن محمد رضوان اپنی حالیہ کارکردگی سے یہ ریکارڈ توڑنے میں صرف 5 رنز کی دوری پر ہے

محمد رضوان کی رواں سال کی کارکردگی

محمد رضوان نے ناصرف انٹرنیشنل میچوں میں کا کردگی سے سب کو حیران کیا بلکہ انھوں نے ڈومیسٹک مقابلے میں دھاک برقرار رکھی انھوں نے رواں سال اب تک 40 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 1664 رنز بنا لیے ہیں جن محمد رضوان کی ایک سینچری اور 15 پندرہ نصف سنچریاں شامل ہیں

کپتان بابر اعظم کی لاجواب بیٹنگ

ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم بھی اپنی لاجواب بیٹنگ سے کئی ریکارڈز توڑتے جا رہے ہیں، کپتان بابر اعظم کے پاس بھی ایک سال کے دوران تمام ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا سنہری موقع ہے وہ کیلنڈر ائر میں اب تک 937 رنز بنانے والے کپتان ہیں، کرک انفو کے مطابق ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے کپتانوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن سہر فہرست ہے جنھوں نے سال 2018 میں 986 رنز اسکور کیے تھے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سال 2016 میں 973 رنز بنا کر نمایاں کپتان رہے تھے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر ویرات سے آگے

کپتان بابر اعظم جہاں دیگر فارمیٹ میں کئی بڑے کھلاڑیوں کے ریکارڈز توڑنے میں مصروف ہے تو وہی بطور کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے نمیبیا کے خلاف 70 رنز کی اننگز کھیلی جو کپتان کی حیثیت سے ان کی 14 ویں نصف سنچری تھی جبکہ ویرات کوہلی کپتان کی حیثیت سے 13 نصف سنچریاں تھی

محمد رضوان بطور کامیاب اوپنر

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد رضوان نے اپنی بیٹنگ سے لوہا منوایا اور وہ اب ایک ایسے وکٹ بیٹسمین بن گئے ہے جو کسی بھی نمبرز پر پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے اس کا انداز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ہوا جنھوں نے سیریز کے آخری میچ میں مرد میدان بنا کر پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے 89 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر کے ساتھ ساتھ بطور اوپنر بھی ٹیم میں شامل کیا گیا

بابر اور رضوان کے بطور اوپنر کامیابی کے ریکارڈ

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ شراکت دار باقی ٹیموں کے لئے سب سے زیادہ خطرہ ہوتی ہیں کیونکہ کہ ان دونوں بلے بازوں نے بطور اوپر پہلی وکٹ پر پانچ سنچری شراکتیں بنائی ہے، ان میں دونوں کی چار سنچری پارٹنرشپ پہلی وکٹ پر قائم کی جبکہ ایک سنچری پارٹنرشپ انھوں نے دوسری وکٹ پر قائم کی، دونوں بلے بازوں نے پانچ سنچریاں شراکت قائم کرنے کا ریکارڈ اسی سال قائم ہے جن میں دو سنچریاں شراکت رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بنی ہیں

اگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچریاں شراکت کی ریکارڈ کی بات کرتے تو بھارت کے اوپنر روہت شرما اور لوکیش راہول، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل جبکہ بھارت کے ہی روہت شرما اور شیکھر دھون یہ وہ تین جوڑیاں ہیں جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار چار سنچری پارٹنر شپ بنائی ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments