بھارتی فلمی ستاروں کے ناکام معاشقے


 بھارتی فلم انڈسٹری شہرت ،دولت اورگلیمر کے ساتھ ساتھ ناکام معاشقوں سے بھری پڑی ہے۔ بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار اکثر ایسے رشتوں میں بندھ جاتے ہیں جن کا مقدر صرف ناکامی ہوتی ہے. یہاں بولی وڈ اداکاروں کے چند ایسے ہی معاشقوں کی کہانی بیان کی جا رہی ہے جنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 زینت امان، سنجے خان:

بولی وڈ کی ماضی کی اداکارہ زینت امان نہ صرف اپنی اداکاری کیلئے بلکہ خوبصورتی کیلئے بھی شہرت رکھتی ہیں،اداکاری کے دوران ان کے متعدد لوگوں کے ساتھ تعلقات کا چرچہ زبان زد عام رہا،ہرتیک روشن کے سُسر اداکار سنجے خان اور زینت امان کے درمیان خفیہ شادی کی خبرمیڈیا کی توجہ کا مرکز رہی،تاہم سنجے نے اپنی پہلی بیوی کے اصرار پر زینت سے تمام تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں کے درمیان تاج ہوٹل کا واقعہ بھی بہت مشہور ہوا تھا جس میں سنجے نے زینت کو ہوٹل ایک پارٹی میں مدعو کیا تھا ،جب زینت وہاں پہنچیں تو کوئی موجود نہ تھا ،افواہوں کے مطابق سنجے نے زینت کو تشدد بنایا جس کا نشان ان کی آنکھ پر آج بھی موجود ہے۔

 \"\"

کنگنا رناوت، آدیتیہ پنچولی:

بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے اداکار آدیتیہ پنچولی پر تشدد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ” آدیتیہ کے ساتھ گزارا گیا وقت میری زندگی کا مشکل ترین دور تھا،”انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کی تفصیلات نہ بتانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ آدیتیہ نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔

 \"\"

جیا خان، سورج پنچولی:

اس کیس میں یہ کہاوت بالکل صحیح ہے’جیسا باپ ویسا بیٹا’فلم “ہیرو “کے ہیروسورج پنچولی (آدیتیہ پنچولی کے بیٹے) اصل زندگی میں ولن ثابت ہوئے ہیں ،بھارتی پولیس کی تفتیش کے مطابق فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے پیچھے سورج کا ہاتھ ہوسکتا ہے،جبکہ جیا کے گھروالوں نے الزام لگاتے ہوئے سورج کو جیا کا قاتل قرار دیا تھا۔

 \"\"

یوکتا مکھے، پرنس تولی:

سال 2008 میں مس ورلڈ کاخطاب حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ وماڈل یوکتا مکھے نے 2013 میں اپنے شوہر بزنس مین پرنس تولی کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی ،جس کے مطابق انہوں نے پرنس ، ان کی والدہ اور بہن پر تشدد کرنے کا الزام لگایا۔

 \"\"

ایشوریا رائے، سلمان خان:

 بولی وڈ کے سلطان سلمان خان کا اب تک کا سب سے مشہور تعلق خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ رہا ہے،لیکن یہ تعلق زیادہ دن نہ چل سکا۔ایک انٹرویو کے دوران ایشوریا نے اپنے اور سلمان کے درمیان علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کئی بار بہت زیادہ غصے میں آجاتے تھے، انہوں نے کئی بار میرے قریب آنے کی کوشش بھی کی جو مجھے پسند نہیں۔سال 2000 میں ایشوریا کے والدین نے سلمان کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی کہ سلمان اُن کی بیٹی کا پیچھا کرتے ہیں اور انہیں پریشان کرتے ہیں،اس کے علاوہ ایک بار دبنگ خان نے ایشوریا کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش بھی کی تھی۔

 \"\"

سلمان خان ،کترینہ کیف:

 بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق سلمان اور کترینہ کے درمیان علیحدگی کی وجہ بہت ہی عجیب تھی،فلم ایک تھا ٹھائیگر کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کے لباس پر سلمان کو اعتراض تھا جس پر انہوں نے کترینہ کیف پر ہاتھ بھی اٹھایا تھا۔

 \"\"

سومی علی، سلمان خان:

 بولی وڈ فلم ‘میں نے پیار کیا’میں سلمان کی اداکاری سے متاثر ہوکر سومی ان کے قریب آئیں لیکن وہ شاید سلمان سے پوری طرح واقف نہیں تھیں،افواہوں کے مطابق ایک بار سلمان نے سومی کی کسی بات پر غصہ ہوکر ان کے بیڈ پر سافٹ ڈرنک کی بوتل توڑ کر پھیلادی تھی ۔

 \"\"

پریتی زنٹا، نیس واڈیا:

 جین سے شادی سے قبل پریتی زنٹا کا نیس واڈیا( بھارتی بزنس مین) کے ساتھ تعلق رہا ہے،نیس پریتی کی آئی پی ایل ٹیم کے شریک بانی بھی ہیں ،2014 میں پریتی کی جانب سے درج کی جانے والی پولیس شکایت کے مطابق نیس نے انہیں اسٹیڈیم میں دھمکیاں دیں،لہٰذا انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔

 \"\"

پوجا بھٹ، رنویر شورے:

 رنویر شورے کا شمار بولی وڈ کے ناکام اداکاروں میں ہوتا ہے،اداکاری میں تو وہ کوئی کمال نہ دکھاسکے لیکن پوجا بھٹ کے ساتھ تعلقات نے انہیں شہرت دلادی،پوجا نے رنویر کیخلاف زبردستی گھر میں گھسنے اور دھمکیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئےکیس فائل کیا تھا۔

 \"\"


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments