بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی بہت عزت کی جاتی ہے: عمائمہ


\"humaimaاداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے بالی ووڈ میں عزت سے کام کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔ پاکستانی فنکاروں کو وہاں بہت عزت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب ماورا حسین اور ماہرہ خان سمیت بہت سے فنکار بھارتی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ”شیر“ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ جس کا سارا کام میں نے حال ہی میں مکمل کروایا ہے۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستانی لڑکیاں وہاں پیسے دے کر فلموں میں کام لیتی ہیں، بلکہ وہ ہمیں عزت واحترام سے بلاتے ہیں اور معاوضہ بھی بہت اچھا ادا کرتے ہیں۔
عمائمہ ملک نے بتایا کہ ان دنوں میں شان کی زیرہدایت بننے والی فلم ”ارتھ ٹو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس کا سکرپٹ اور میوزک بہت ہی شاندار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ شیوشینا کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مجھے بھی ان کی وجہ سے بھارت میں گھومنا پھرنا ذرا مشکل لگتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments