پیپلز پارٹی نے وفاق کو مضبوط کیا : خورشید شاہ


قائد حزب اختلاف خورشید ش\"khorsheedاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاق کو مضبوط کیا لیکن حکومت اپنے اقدامات سے اسے کمزور کررہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہا کہ حکومت وفاق کو کمزور کر رہی ہے جبکہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں اسے مضبوط بنایا تھا۔ جب موجودہ حکومت پر بے اعتمادی بڑھ رہی تھی تو ہم نے حکومت کا ساتھ دے کر اعتماد کی فضا قائم کی اور اب ہم پر ہی کرپشن کے تیر برسائے جارہے ہیں۔حکومت کو کرپشن صرف سندھ میں نظر آرہی ہے اور تیر بھی سندھ پر ہی برسائے جارہے ہیں۔ بتایا جائے کہ باقی صوبے کرپشن سے پاک ہیں۔ اورنج لائن منصوبے پر بلاوجہ 60 ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں اور عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ سڑکیں بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا عوام کو دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے معاملے میں نواز لیگ تنہا کھڑی ہے۔ ایک صوبے کے علاوہ تمام صوبے راہداری پراجیکٹ کے مخالف ہیں کیونکہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اقتصادی زونز کے لئے جب پیسے ہی نہیں تو زونز کا اعلان کرکے ہمیں لالی پاپ کیوں دیا جارہا ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کو انتہائی متنازع بنادیا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ پہلے مشرقی روٹ مکمل کیا جائے اور سارا پیسہ اسی روٹ پر لگایا جارہاہے۔ سب چاہتے ہیں پہلے مغربی روٹ بنایا جائے۔ اقتصادی راہداری کے روٹ پر وزیر اعظم کی اے پی سی پر عمل کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments