متبادل بیانیے کے چودہ نکات


1-اسلام امن کا دین ہے

2- نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) رحمت العالمین ہیں۔

3- لوگوں کے عقائد پہ فیصلہ روزِ قیامت خود خدا کرے گا۔ یہ انسان کا کام نہیں۔

4- تمام پاکستانی اپنے عقائد، فرقے اور ذات پات سے بالا ہو کے ایک قوم ہیں۔

5- یہ قومی ریاست کا زمانہ ہے۔ “پان اسلام ازم ” صرف تبھی ممکن ہے جب دوسری مسلمان ریاستیں بھی اس تصور کو قبول کرنے کو تیار ہوں۔

6- اپنے عقیدے پہ آزادانہ عمل کیجیئے۔ دوسروں کے عقیدے کا احترام کیجیئے۔ اور دوسروں کو آپ کے عقیدے کا احترام کرنا چاہئیے۔

7- تشدد پہ اجارہ داری صرف ریاست کی ہو۔ ریاست کے خلاف کسی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں۔

8- غامدی صاحب اور دوسرے ماڈرن علماء کی پرامن اسلام کی تشریح پہ زور۔

9- پاکستان ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے۔

10- تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں۔

11- دوسری اقوام/ ریاستوں سے ہمدردی یا وفاداری سے پہلے ہر پاکستانی شہری کی وفاداری پاکستان سے ہو۔

12- فرقہ واریت ایک بیماری ہے۔

13- آفاقی طور پہ قابلِ قبول لبرل اقدار ہماری تاریخ، کلچر اور مذہب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قبول ہوں۔

14- ہماری درسی کتابوں میں موجود جتنی جھوٹی تاریخ ہے نکال دی جائے۔امن، انسانیت اور مہذب اقدار کو سلیبس میں فروغ دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).