گلوبل فوڈ انسکیورٹی: ایک خاموش بحران
دنیا میں ہر رات 828 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں۔ یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو صرف ایک بحران نہیں، بلکہ انسانیت کے لئے ایک چیلنج ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ان خالی پیٹوں کے پیچھے کہانیاں کیا ہیں؟ ان بچوں کے چہرے جو روٹی کے لئے ترستے ہیں یا ان ماؤں کا دکھ جو اپنے بچوں کو بھوکا سوتا دیکھتی ہیں؟ یہ صرف ایک اعداد و شمار نہیں بلکہ ایک کہانی ہے، ایسی کہانی جو ان ماؤں کے آنسوؤں میں پوشیدہ ہے
جنگوں اور تنازعات نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ فلسطین کے لاکھوں لوگ دہائیوں سے جنگ، قبضے، اور بے گھر ہونے کی اذیت سہ رہے ہیں۔ آج، پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے خاندان ایک دن کی خوراک کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے مناظر جہاں بچے خالی برتن ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں، یا مائیں روٹی کے ایک ٹکڑے کو کئی بچوں میں بانٹتی ہیں، فلسطین میں روزمرہ کی حقیقت بن چکیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے، لیکن فلسطینی عوام کی تکلیفوں پر خاموش ہے۔ وہ بچے، جو زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، ہمارے ہی جیسے خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن کیا ان کے خواب حقیقت بن سکیں گے؟ ،
خوراک کی کمی کا ایک بڑا سبب ہے۔ خشک سالی نے زمینوں کو بنجر کر دیا ہے کسان، جو دنیا کی بڑی آبادی کو خوراک فراہم کرتے ہیں، خود بھوک کا شکار ہو رہے ہیں۔ دنیا میں غربت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے خاندان، جو پہلے دو وقت کی روٹی کا انتظام کر لیتے تھے، اب مہنگائی اور اقتصادی عدم استحکام کے باعث کھانے سے محروم ہو رہے ہیں غریب اور امیر کے درمیان بڑھتا ہوا فرق خوراک کی عدم دستیابی کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔
بھوک کا سب سے زیادہ اثر بچوں کی تعلیم پر پڑتا ہے۔ ایسے بچے جو غذائی قلت کا شکار ہیں، ان کا ذہنی اور جسمانی ارتقا متاثر ہوتا ہے۔ سکول جانے کی عمر کے بچے، بھوک کے باعث یا تو سکول چھوڑ دیتے ہیں یا پھر وہ کلاس میں صحیح طریقے سے توجہ نہیں دے پاتے۔
تنظیمیں اس بحران کا سامنا کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں۔ یہ تنظیمیں لاکھوں لوگوں کو خوراک فراہم کرتی ہیں اور دنیا کے مختلف حصوں میں غذائی قلت کے شکار لوگوں تک پہنچتی ہیں۔ لیکن ان کی کامیابی کے لئے ہم سب کی مدد ضروری ہے۔ فلسطین کے عوام کی تکلیفوں کو سمجھیں اور دوسروں تک پہنچائیں ایسی تنظیموں کی مدد کریں یہ وقت ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کو سمجھیں کھانے کے ضیاع کو کم کریں ان تنظیموں کو سپورٹ کریں جو بھوک کے خلاف کام کر رہی ہیں۔
خوراک ہر انسان کا بنیادی حق ہے، لیکن دنیا کی بڑی آبادی اس سے محروم ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر ایک ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر انسان کے پاس کھانے کے لئے کافی ہو۔ بھوک کے اس خاموش بحران کو ختم کرنے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔


