شرمین عبید نے میری فلم کی کہانی چوری کی: سید نور


\"syedپاکستان فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر معیاری کام کے ذریعے اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ہدایتکار سیدنور اور اداکار معمررانا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ،سید نور نے کہا معمر رانا سے میرا بہت پرانا رشتہ ہے ،نہ جانے وہ کیوں کراچی چلے گئے ،کراچی والے پنجاب والوں کو اتنی عزت نہیں دیتے جتنی ہم دیتے ہیں، ہمارے دل کھلے ہیں اور ہم برے نہیں ہیں۔یہ پاکستان فلم انڈسٹری ہے جسے کسی اور نام سے نہیں پکارنا چاہیے ،انہوں نے بتایا کہ میری فلم بھائی وانٹڈمیں معمررانا مرکزی کرداراداکرینگے ، فلم میں شان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کبھی بات نہیں ہوئی، فلم میں پولیس کا مثبت کردار دکھایا جائیگا انہوں نے کہا میری فلم پرائس آف آنراسی سال ریلیز ہوگی۔انہوں نے شرمین عبید چنائے پر اپنی 2سال پرانی ایک فلم پرائس آف آنر سے کلپ اور کہانی چوری کرنے کا الزام بھی عائد کردیا انہوں نے کہا پاکستانی ہدایتکار ہ نے ان کی فلم کا موضوع اور نام بھی چوری کیا ،شرمین کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ تو نہیں تاہم اس پر دکھ ہوا ہے ، اس موقع پر معمر رانا کاکہناتھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ اللہ کے بعد والدین کی دعاﺅں اور سیدنور کی وجہ سے ہوں ، میں نے ان کی فلم کی وجہ سے اپنی فلم سکندرکچھ عرصہ کیلئے موخرکردی۔معمررانا نے کہا میں شان کو ان کی فلم پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں لیکن انہیں ارتھ ٹو کے بجائے یہ امن ٹوبنانی چاہیے تھی۔ اگر مجھے رائٹس مل گئے تو میں سکندرکے بعدیہ امن ٹوکے نام سے فلم بناﺅنگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments