نیوزی لینڈ کے لیے آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے: وہاب ریاض
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے سامنے سری لنکا کی طرح آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے بلکہ ان پربھر پور وار کریں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کو اپنے انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ \”نیوزی لینڈ ٹیم کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آج کل ان کے لیے کرکٹ کھیلنا بہت آسان ہے، ان کی بیٹنگ واقعی شاندار ہے\”۔
فاسٹ باولرکا کہنا تھا کہ \”سری لنکا کے مقابلے میں ہمارے خلاف میزبان کو مختلف چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ ہمارے پاس سری لنکا کے مقابلے میں بہترین باولرز موجود ہیں، ان کے پاس تجربے کی کمی تھی لیکن ہمارے پاس تجربہ کار اور باصلاحیت باو¿لرز موجود ہیں اور ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوگا\”۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ہفتے ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ جارحانہ بلے بازی کو مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 2-0 سے اپنے نام کیا تھا جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا تھا. سری لنکن ٹیم دورے میں صرف ایک ون ڈے میں کامیاب ہوئی تھی.
وہاب نے کہا کہ\” ہم پیچھے ہٹ کر ان کو اپنا کھیل کھیلتا نہیں دیکھ سکتے، ہم ان پر بھرپور وار کریں گے پھر دیکھئے، اگر وہ اچھی کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو ان سے کوئی خوف نہیں\”۔
ورلڈکپ 2015 میں یادگار باولنگ سپیل سے داد وصول کرنے والے پاکستانی اسٹار نے کہا کہ \”یہاں سے ہماری اچھی یادیں وابستہ ہیں، 2010 کی سیریز میں ہمیں فتح ملی تھی جبکہ ورلڈکپ کے جتنے میچز ہم نے یہاں کھیلے وہ ہمارے لیے کامیابی کا باعث بنے تھے\”۔وہاب ریاض 2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 اور ون ڈے سیریز 3-2 سے جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے.
وہاب ریاض نے کیوی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیاری کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ\”یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کے لیے بہترین موقع ہے، کیوی ٹیم کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا حوصلہ بڑھے گا، جس طرح وہ کھیل رہے ہیں اگر ہم سیریز جیت جاتے ہیں تو پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نیک شگون ہوگا\”۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).