پنجابی فلموں کا سنہری دور کبھی واپس نہیں آسکتا : صائمہ


\"saima\"اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا ‘ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اورپاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ” میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔“
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوگیا جبکہ دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔“
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ”بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں، میں نے بھی اپنا ٹریک تبدیل کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات کی طرف توجہ مرکوز کررکھی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments