فنکار کو کسی شعبے میں قید نہیں کیا جا سکتا : فضا علی


\"fiza اداکارہ وماڈل فضا علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، اسی طرح ایک فنکارکوبھی کسی ایک شعبے تک قید نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہارفضا علی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لیے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوںکا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔ مگرمیرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔
بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔ ایک سوال کے جواب میں فضائ علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا۔ ٹی وی پرایکٹنگ کی اوربطورمیزبان بھی اپنی صلاحیتوں کومنوایا۔ اس کے علاوہ میوزک کے شعبے میںبھی کام کررہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments