شرمین عبید کی فلم کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں نمائش


\"sharmainشرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں نمائش کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پاکستان کے مشن نے شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ”اے گرل ان دی ریور؛ ” دی پرائس آف فارگیونیس“ کی خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف شرمین عبید چنائے کی کوشش کو سراہا۔
اس موقع پراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ حکومت پاکستان غیرت کے نام پر قتل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی، فلم کی وزیراعظم ہاو¿س میں نمائش حکومت کی خواتین کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے، دنیا بھر کے مندوبین کی موجودگی سے فلم میں دیا گیا پیغام دورتک پھیلے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments