سیالکوٹ میں جیش محمد کے زیر انتظام چلنے والا مدرسہ سیل
کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے ایک مدرسے سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر مدرسہ سیل کردیا۔ذرائع سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ کارروائی منڈے جی گورائیہ کے ایک مدرسے میں کی گئی جو کالعدم تنظیم جیش محمد کے زیر انتظام چل رہاتھا۔ذرائع سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق مدرسہ میں کالعدم تنظیم جیش محمد کیلئے چندہ جمع کیا جاتا تھا۔ مدرسے سے کمانڈوز یونیفارم، جہادی لٹریچر، کمپیوٹر اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر سیمینار - 02/11/2023
- پاکستانی نوجوان کی جاپانی مقابلے میں دوسری پوزیشن - 01/11/2023
- سپریم کورٹ کا ایک گھنٹے میں عمران خان کو عدالت پیش کرنے کا حکم - 11/05/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).