سمرقند و بخارا کی خونیں سرگزشت (1)

اعظم ہاشمی ازبکستان کے مشرقی منطقے نمگان کے ایک گاؤں میں 1915 ء میں پیدا ہوئے۔ 1931ء میں اس علاقے پر سوویت قبضے کے بعد ہندوستان ہجرت کی۔ ہندوستان میں آمد کے بعد آپ دہلی اور بمبئی میں قیام پذیر رہے۔ 1934ء میں مہاجرین ترکستان نے مسلمانان ترکستان کے حالات کو ہندوستان کے لوگوں تک پہنچانے کیلئے ’’انجمن اتحاد مہاجرین بخارا و ترکستان ‘‘ کی بنا ڈالی۔ 1938ء میں اس انجمن کا مجلہ’’ترجمان‘‘ اعظم ہاشمی مرحوم کی ادارت میں نکلا

Read more