عمران خان کی ریاست مدینہ نے یتیم بچوں کا کھانا کیوں بند کیا؟
اور یوں بھی ہوا کہ تبدیلی کے دعویدار تحریک انصاف حکومت میں بیت المال کے ماتحت ادارے سویٹ ہوم کے ملک بھر میں موجود یونٹس کا بجٹ روک دیا گیا ہے۔ جس سے ملک کے کونے کونے میں سویٹ ہوم کے زیر سایہ یتیم بچے ایک بار پھر یتیم ہو گئے ہیں۔ ان یتیم بچوں کی خوشیوں، مستقبل کے سہانے خواب اور برابر کے شہری ہونے کے ناز کو یو ٹرن دلایا جا رہا ہے۔ یتیم بچے جنہوں نے اپنے ماں باپ کے غم کو بھلانے کی کوشش ہی کی تھی کہ ریاست کے ایک ادارے نے ماں بننے اور آنسوں پونچھنے سے انکار کر دیا ہے۔
Read more
