سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی اثرات

پچھلی چند دہائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے نزدیک آگئے ہیں، اب فاصلوں کی دوری کوئی بڑی بات نہیں رہی۔ جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسانی تعلقات کی نت نئی شکلیں پیدا کر کے ان کے دائرے کو وسیع کردیا ہے۔ 2000 کے بعد انٹرنیٹ کی دنیا میں کچھ ایسی ویب سائٹ سامنے آئیں۔ جنہوں نے نہ صرف لوگوں کو ایک دوسرے سے قریب کردیا بلکہ ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے کو بھی ختم کردیا۔ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور دیگر سنیپ چیٹ جیسی سائٹس نے مرد جواتین، نوجوان اور بوڑہوں کے ساتھ بچوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ لیکن ہمیں یہ چیز نہیں بھولنی چاہیے کہ جہاں کسی چیز کے فوائد ہوتے ہیں وہاں نقصانات بھی ہوتے ہیں۔

Read more