تہذیب فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب رسم و رواج ہے۔ رہن سہن، خیالات اور رسم و رواج کسی بھی قوم کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اور ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ تہذیب و تمدن کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ شاید ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔ ہمارا تعلق ایک اسلامی معاشرے سے ہے لیکن اگر نگاہ اٹھا کر ایک جائزہ آج کل کے معاشرے کا لیا جائے تو یہ کہنا کافی مشکل ہو گا کہ ہمارا تعلق اسلامی معاشرے سے ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں تو تہذیب آؤٹ آف فیشن ہوگئی ہے۔
فیشن کے نام پر ہم نے تہذیب کو اتار کر پھینک دیا ہے۔ ایک اسلامی معاشرے میں عورت کے دوپٹہ کی کیا اہمیت ہے اس سے ہم سب آشنا ہیں مگر شاید وہ لوگ اب تک نا آشنا ہیں جنہوں نے مغربی طرزِ زندگی کو اپناتے ہوئے ماڈرن فیشن کے نام پر دوپٹہ اتار کر رکھ دیا ہے۔ لڑکیوں کا بے خوف و نڈر ہو کر بغیر دوپٹہ بازاروں میں گھومنا اب بہت عام ہوگیا ہے پوچھا جائے تو کہا جاتا ہے کہ بھئی آج کل کا فیشن ہے۔ بلکہ اب تو بڑے بڑے ڈزائینرز نے بھی ایسے کپڑے بنانے لگیں ہیں جن کے ساتھ دوپٹہ نہیں ہوتا اور تو اور آستین بھی غائب کر دیتے ہیں کیا اس طرح کا لباس ہماری تہذیب کا حصہ ہے؟
Read more