عورت ،عزت، چار دیواری اور چادر کا فرسودہ چیتھڑا

دھڑکتے دل کے ساتھ جب میں نے سسرال کی دہلیز پار کی تو گویا میرے صدیوں سے ضبط آنسو چھلک ہی گئے۔ میں نے پیچھے مڑ کر آخری بار اس گھر کو دیکھا۔ میرا چہرہ پسینے اور آنسوؤں سے تر تھا۔ میری قدآور سیاہ چادر میرے خدوخال کو مکمل ڈھکے ہوئے تھی۔ میں نے ہاتھ اٹھا کر اپنا چہرہ چادر سے پونچھنے کی کوشش کی تو یاد آیا ماں کہتی تھی چادر اور چار دیواری عورت کی محافظ ہوتی ہے۔

Read more

سنو! میرا لباس تمہارا مسئلہ نہیں

میرا تعلق پاکستان کے سب سے زیادہ ترقی پزیر صوبے کے ایک پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔ صوبہ بلوچستان کا علاقہ ڈیرہ بگٹی۔ کراچی آنے کا مقصد اعلیٰ تعلیم کا حصول اور بہتر مستقبل کی تلاش تھی۔ دنیا کے تمام شعبوں میں سے میں نے صحافت جیسے مشکل شعبے کا انتخاب کیا۔ یہاں میں ایک نجی ادارے میں زیر تعلیم ہوں اور صحافت کے رموز سے واقفیت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ آج ہی ہمیں یہاں باور کروایا گیا

Read more