پیارے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نام خط

پیارے رسولؐ! ہم سب کے

مجھ حقیر پر تقصیر عجم زاد کو وہ القاب کہاں آتے ہیں جو آپؐ ایسی بے مثل و بے مثال عالی مرتبت ہستی کے شایان شان ہوں۔ میں خط لکھ رہا ہوں تو یہ بھی آپؐ کی سنت کریمہ ہے۔ آپؐ سے تخاطب کی جسارت کر رہا ہوں اور وہ بھی ایسے دور میں جب آپؐ کے اسم پاک کی مالا جپنے والے علما و مشا‏ئخ نے مسلک اور مسلکی عقیدہ کا اپنے گرد ایسا حصار بنا دیا ہے کہ ان سے مکالمہ ہو ہی نہیں سکتا۔ آپؐ سے ذرا کھل کر بات ہو سکتی ہے۔ آپؐ نے صحابہ کرام کو سوال اٹھانے سے کبھی روکا ٹوکا نہیں اور ان کو مقلد محض جان کر لکیر کا فقیر نہیں بنایا بلکہ ان کو بارہا اپنے مشاورتی عمل میں شریک کیا۔

Read more