عمران خان کا ایک سال میں دو تہائی اکثریت لینے کا ارادہ
وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے ”اجتماعی انٹرویو“ سے یہ تاثر بھی پیدا ہوا ہے کہ اسمبلی خطرے میں ہے۔ ماضی میں اسمبلی کو ایوان صدر سے خطرہ ہوا کرتا تھا لیکن پہلی بار سیاسی جماعتوں کے اندر یہ سوچ بیدار ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی وقت قومی اسمبلی کو ہوا میں تحلیل کر سکتے ہیں۔ واقفانِ حال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان یہ سوچ رہے ہیں کہ ایک سال کے اندر اندر چند بڑے کام کر کے اور بڑے بڑے قومی چوروں کو جیلوں میں ڈال کر عام انتخابات کروا کر دو تہائی مینڈیٹ کی راہ ہموار کی جائے۔
Read more
