فکری و نظریاتی جنگ

حق و باطل کے درمیان روز اول سے کشمکش چلتی چلی آ رہی ہے۔ ایک دوسرے کو مغلوب کرنے کی کوششیں بھی اسی تواتر سے ہو رہی ہیں۔ اس کے لیے ہر قسم کے اوچھے ہتھ کنڈے اختیار کیے جاتے ہیں۔ البتہ کسی قوم، ملک یا نظریے کو دوسروں پر مسلط کرنے کے لیے شروع سے اب تک دو ہی طریقے رائج ہیں۔ ایک طریقہ وہ ہے جس میں طاقت و قوت کا مظاہرہ اور جسم و اسلحے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دونوں طرف سے خون بہتا ہے اور لوگ زخمی ہوتے ہیں

Read more