ترسیل اطلاعات کے جدید دور میں ڈجیٹل اور سماجی ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ابلاغ کے اس سریع ترین ذریعے نے دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کردیا ہے جس سے نہ صرف باہمی رابط آسان ہوئے، ساتھ ہی عوام میں شعور کی بیداری اور آگہی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
سائبر جرائم سے مراد جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیاں، کسی کے کمپیٹر سسٹم تک بلا اجازت رسائی، ڈیٹا کو نقصان پہنچانا، اکاونٹس کی ہیکنگ، انٹر نیٹ دہشت گردی، فیس بک پر ہراساں یا بلیک میل کرنا، شہرت کو داغدار کرنا، جعلی شناخت ظاہر کرنا، ممنو عہ و حساس معلومات تک رسائی و ڈیٹا چوری یا سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسند تنظیموں کی معاونت، فرقہ پرستی، نفرت انگیزی یا مذہبی منافرت پھیلانے کا قبیح فعل، غیر قانونی سم کارڈ کا اجراء، یہ سب سائبر کرائم کے زمر ے میں آتے ہیں۔
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سیل نے نے عوام کی آگہی کے لئے سائبر جرائم سے محفوظ رہنے کے چند حفاظتی تدابیر جاری کی ہیں جن پر عمل کر کے آپ کسی حد تک ان جرائم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
Read more