اردو اور ہندی کا مشترک لفظیاتی سرمایہ
انسان میں بہت سی جبلی کمزوریاں موجود ہیں۔ ان میں ایک عصبیت بھی ہے۔ یہ کمزوری انفرادی ہونے کے ساتھ ساتھ اجتماعیت کا روپ بھی دھارن کرتی ہے۔ ابن خلدون نے قومی وملی تحفظ کے لیے اس صفت کو ایک مثبت قدرخیال کیاہے۔ یہ صفت اپنی انتہا کو پہنچ کر خود غرضی حق تلفی، ظلم و نا انصافی اور انسانی حقوق کی پامالی کا سبب بنتی ہے تو متوازن و معتدل رہ کررسم و رواج، عقیدے و ضابطے کی پاسداری
Read more
