گلگت کی رانی جواری خاتون

گلگت بلتستان کی خواتین تمام اجتماعی امور میں حصہ لیتی ہیں اور دولت پیدا کرنے کے کاموں میں پوری طرح مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہے۔ یہ گھر کے باہر گلہ بانی اور کھیتی باڑی میں بھی مردوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی تمام گھریلو کام بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیتی ہے۔ ایسی خواتین بیک وقت بیوی، دایہ، ماں، کارکن اور دستکارہوتی ہیں۔

اس خاتون نے نہال گلستان کی طرح آزادی نشوونما پائی ہے۔ جو کہساروں کی قمریوں کی طرح پاکیزہ محبت سے سرشار ہے۔ یہ آہوان کوہ ( مشک نافہ والی ہرن) کی طرح عشق اور محبت سے بچے پیدا کرتی ہے۔ اور بچوں کو ماں کی مامتا سے نوازتی ہے۔ مادہ کبوتر کی طرح وہ اپنے شوہر اور گھر سے مخلص اور وفادار ہے۔ اپنے گھر کو خلوص اور وفا کے پھولوں سے سجاتی ہے۔ اور یہ سب اس لیے کرتی ہے۔ کہ وہ مخلص اور وفادار ہے

Read more