انتخابات 2018؛ کامیابیاں اور چیلنج

ملک میں عام انتخابات کے کام یاب انعقاد نے افواہوں، قیاس آرائیوں اور مفروضوں کا دم توڑ دیا۔ ایک منتخب حکومت نے آئینی مدت پوری کی، اور ملک میں آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق اقتدار کا پرامن انتقال ہونے کو ہے۔ یہ ملکی تاریخ کے گیارہویں جب کہ مشرف آمریت کے بعد تیسرے عام انتخابات تھے۔ منتخب حکومتوں نے مسلسل دو بار پانچ سالہ آئینی مدت پوری کی۔ فروری 2008 کے انتخابات، پھر مئی 2013 اور اب جولائی 2018

Read more