پاکستانی شہریوں کے لیے عراق جاتے ہوئے نسوار لے جانے کی ممانعت کیوں ہوئی؟


عراق میں موجود پاکستانی سفارتی عملے نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ عراق کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ نسوار ہرگز نہ لے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیاہے کہ عراق کے مختلف ایئر پورٹس پر پاکستانی شہریوں کو مسلسل گرفتار کیا جاریاہے کیونکہ ا ن کے پاس نسوا ر موجود تھی جن میں عمومی طور پر پشتون شامل شامل ہیں ، عراقی حکام نسوار کو منشیا ت سمجھ کر پاکستانیوں کو حراست میں لے رہے ہیں اس لیے عراق کا سفر کرنے والے پاکستانی اپنے ہمراہ اسے نہ لائیں ۔

تفصیلات کے مطابق بغداد میں پاکستانی سفارتخان کے حکام کی جانب سے ڈسول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کراچی کو خط موصول ہو اہے جس میں کہا گیاہے کہ نسوار برآمد ہونے پر پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعد ازاں انہیں تحقیقات کے بعد رہا کر دیا گیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بعدازاں ایسا ہوتاہے کہ نسوار کو ٹیسٹ کرنے میں وقت لگ جاتا ہے جب تک ان کی تحقیقات کی رپورٹ نہیں آتی اس وقت تک حراست میں رکھا جاتاہے اور اکثر اسی دوران پاکستانیوں کے ویزے بھی ایکسپائر ہو جاتے ہیں ۔حکام کا کہناہے کہ ماضی میں کچھ ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جس میں زائرین نسوار کا کہہ کر منشیات لے جاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔اس لیے پاکستانی زائرین جب عراق آئیں تو اپنے ساتھ نسوار نہ لائیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).