کریم الحق نے مودی سے سیلفی بنانے کا علم کیسے حاصل کیا؟


واضح رہے کہ وہ اپنے دشوار گزار علاقے میں موٹر سایئکل پر ایمبولینس سروس مہیا کرتے ہیں اور لوگوں سے اس سہولت کے کوئی پیسے چارج نہیں کیےجاتے۔ انسانی ہمدردی میں یہ کام ایک طویل عرصے سے کریم الحق کا نصب العین ہے۔

ایمبولینس دادا کے نام سے مشہوربھارتی شہری کریم الحق کواعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا،اس موقع پر وزیراعظم مودی نے کریم الحق کو سیلفی لینا بھی سکھائی۔


بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گڑی کے دوردراز علاقے میں کام کرنے والے کریم الحق کو لوگ ایمبولینس دادا‘ یا ایمبولینس مین‘ کے طور پر جانتے ہیں۔

ایمبولینس دادا کریم الحق کواعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا ،اس اعزاز کو لینے وہ نئی دہلی میں واقع راشٹرپتی بھون آئے جہاں ان کی خوشی اس وقت دگنی ہوگئی جب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں سیلفی لینا سکھایا۔

کریم الحق نے بتایا کہ میں گزشتہ چند مہینوں سے سمارٹ فون کا استمعال کررہا ہوں لیکن مجھے ابھی تک سیلفی لینی نہیں آئی۔

مجھے سیلفی لینے میں دقت ہورہی تھی تب ہی وزیر اعظم نریندر مودی میرے پاس آئے اور انھوں نے کہا سیلفی ایسے لی جاتی ہے۔ کریم الحق کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انھیں وزیر اعظم نے سیلفی لینی سکھائی۔ نریندر مودی کے علاوہ انھوں نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے ساتھ بھی سیلفی لی ۔

واضح رہے کہ وہ اپنے دشوار گزار علاقے میں موٹر سایئکل پر ایمبولینس سروس مہیا کرتے ہیں اور لوگوں سے اس سہولت کے کوئی پیسے چارج نہیں کیےجاتے۔ انسانی ہمدردی میں یہ کام ایک طویل عرصے سے کریم الحق کا نصب العین ہے۔

Facebook Comments HS