پرنس ولید رہا، دو ارب ڈالر جرمانے کا آدھا گھاٹا اک دن میں کما لیا


کرپشن کے خلاف جاری سعودی مہم اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔ پچھلے ہفتے کےآخر میں مزید شہزادوں کو رہا کر دیا گیا۔ رٹز کارلٹن ہوٹل جسے وقتی طور پر  جیل بنایا گیا تھا۔ فروری کے درمیان میں ویلنٹائن ڈے تک کھل جائے گا۔  امیر ترین سعودی شہزادے الولید بن طلال کو بھی ڈیل ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق شہزادہ ولید کو دو ارب بیس کروڑ ڈالر جرمانے کی ادائگی کے بعد رہا کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر شہزادہ ولید کی کمپنی کے شئرز میں ریکارڈ دس فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ ان کے شئرز کی قیمت ایک ہی دن میں پچاسی کروڑ ڈالر بڑھ گئی۔ شہزادے نے ادا کردہ جرمانے کی چالیس فیصد رقم کاروباری دن کے آغاز پر پہلے دن ہی واپس کما لی ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی کرپشن کے خلاف جاری مہم کو ان کی اپنا اقتدار مستحکم کرنے کی ایک کوشش بھی سمجھا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).