چاکلیٹ فریج کے اندر رکھنے کے نقصانات


آپ کسی بھی جگہ چاکلیٹ خریدنے جائیں یہ آپ کو فریج میں رکھے ہوئے ہی ملیں گے اور گھر میں بھی ہم انہیں عموماً فریج میں ہی رکھتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کو فریج میں رکھنا اس کی کوالٹی خراب کرنے کے مترادف ہے۔

دی مرر سے بات کرتے ہوئے آن لائن چاکلیٹ سٹور ’چاکلیٹ بار‘ کے مالک اون سمتھ نے بتایا کہ درجہ حرارت جتنا کم ہوتا جاتاہے چاکلیٹ کے ذائقے پر اتنا ہی منفی اثر پڑتا جاتا ہے۔ ٹھنڈے چاکلیٹ کا ذائقہ مدھم پڑ جاتا ہے اور اس کا فلیور بھی پوری طرح محسوس نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب بہت زیادہ درجہ حرارت بھی چاکلیٹ کے لئے اچھا نہیں۔ تو آپ کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ چاکلیٹ کو فریج سے باہر رکھیں مگر ایسی خشک اور سایہ دار جگہ پر کہ جہاں یہ پگھلنے سے محفوظ رہے۔ عام طور پر اس کے لئے 10 سے 20 ڈگری سیلسیس کے درمیان درجہ حرارت بہترین ہوتا ہے۔

(اگر کمرے کا درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس سے اوپر ہو جائے تو پھر بہتر ہے کہ آپ اسے فریج میں ہی رکھ لیں کیونکہ پگھلنے کی صورت میں اس کا ذائقہ خراب ہوجائے گا)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).