جاپانی کمپنیاں جان لیں کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکل چکا : فرانسیسی وزیرخارجہ
جاپان کے کاروباری حلقوں کو جان لینا چاہئے کہ برطانیہ اب یورپی یونین کا حصہ نہیں ہے۔ یہ بات فرانسیسی وزیر خارجہ Jean-Yves Le Drian نے اپنے دورہ جاپان میں کہی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین میں برطانیہ کے دن گزر گئے ۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے فیصلے کے بعد جاپانی بنکوں نے سب سے پہلے اپنے ضمنی دفاتر فرینکفرٹ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جاپانی بنکوں کی اس پہل کے باوجود اہم جاپانی کمپنیاں اب تک برطانیہ سے اپنے کاروباری دفاتر منتقل کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
اپنے یورپی کاروباری دفاتر کو مستقل برطانیہ میں رکھنا ایک مہنگا فیصلہ ہو گا۔ برکسٹ کے بعد یورپی یونین برطانیہ کو حاصل کاروباری مراعات کے خاتمے کے لیے غور کر رہی ہے۔ فرنچ وزیرخارجہ کا دورہ جاپان چار روز پر مشتمل تھا۔ وہ وہاں جاپان کے کاروباری حلقوں میں پائے جانے والے خدشات پر اپنا موقف بیان کرتے رہے۔


