لیکمے فیشن ویک: دیا مرزا سے ثانیہ مرزا تک


 لیکمے فیشن ویک ہندوستان کا اقتصادی دارالحکومت کہے جانے والے شہر ممبئی میں گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا، جس میں پیشہ ور ماڈلز کے ساتھ بالی وڈ کے فنکاروں نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگائے۔ یہ فیشن ویک ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور ہندوستان میں ملبوسات کے رجحانات اور فیشن کی عکاسی کرتا ہے۔

رواں سال یہ فیسٹیول ممبئی کے سمر ریزورٹ میں 31 جنوری سے چار فروری تک منعقد کیا گیا۔

یہاں اداکار شاہد کپور کو اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم ساز کرن جوہر اور اداکارہ سوناکشی سنہا نے ڈیزائنر فالگنی شانے پیکوک کے ملبوسات کا مظاہرہ کیا۔

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ڈیزائنر انوشری ریڈی کے ملبوسات کی نمائش کی۔

یہاں اداکارہ دیا مرزا کو سنجکتا دت کے ملبوسات میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ بپاشا باسو نے ڈیزائنر ریشما کونی کے سرخ لباس کی نمائش کی اور داد حاصل کی۔

انڈیا کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین نے ڈیزائنر کوٹوارا کے ملبوسات کی نمائش کی۔
اداکار سیف علی خان بھی فیشن ویک میں شریک تھے

اداکارہ شلپا شیٹی کندرا نے ڈیزائنر جینتی ریڈی کے ملبوسات میں ریمپ پر اپنے جلوے بکھیرے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے ڈیزائنر شیامل اور بھومیکا کے ملبوسات کی نمائش کی۔
اپنے زمانے کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور بھی فیشن ویک میں توجہ کا مرکز رہیں۔

نئی اداکارہ وانی کپور نے ڈیزائنر نیہا اگروال کے ڈیزائن کی نمائش کی۔

اداکارہ کیارا اڈوانی نے ڈیزائنر جولی شاہ کے ملبوسات کی نمائش کی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے ڈیزائنر انامیکا کھنہ کے ملبوسات کی نمائش کی۔


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp