وزیراعظم کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد


\"sharmainوزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹری کی آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک سے غیرت کے نام پر قتل جیسی \’برائی\’ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے.شرمین عبید چنائے کی ڈاکو مینٹری \’ اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فورگیونس\’ کو 88 ویں آسکر ایوارڈز کی \’بیسٹ شارٹ ڈاکو مینٹری\’ کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے.
خیال رہے کہ پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔خبر رساں ادارے \’اے ایف پی\’ کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ \’غیرت کے نام پر قتل جیسی لعنت نے پاکستانی معاشرے کے بہت سے حصوں کو متاثر کیا ہے.\’
بیان کے مطابق وزیراعظم نے \’اس برائی کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کرنے کے عزم\’ کا اظہار کیا.چنائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی جانب سے سراہے جانے پر خوشی کا اظہار کیا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments