آلو کی ریکارڈ پیداوار متوقع
وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سیرت اصغر نے کہا ہے کہ آلو کی ریکارڈ پیداوارسے کثیر زرمبادلہ کمانے کی امید ہے.تازہ اعدادوشمار کے مطابق آلو کی پیداوار 3.71ملین ٹن ہو گی، روس، ترکی اور سری لنکا میں بڑی مقدار میں آلو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3550 ہزار ٹن، سندھ میں4.5ہزار ٹن، خیبرپختونخوا میں 126.9 ہزار ٹن اور بلوچستان میں 35ہزار ٹن آلو کی پیداوار متوقع ہے، ریکارڈ پیداوار سے نہ صرف مقامی قیمتیں کم رہیں گی بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا، روس، سری لنکا اور ترکی کو آلو کی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).