ایرانی افواج اپنے کاروباری اثاثوں سے دستبردار ہو جائیں ، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے ایرانی افواج سے اپنے تمام کاروبار لپیٹ دینے کو کہا ہے ۔ ایرانی پاسداران انقلاب بہت سے کاروباری اور کمرشل جائدادوں کی مالک ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی افواج ایران کے بہت سے توانائی ذخائر کی بھی مالک ہیں ۔ ایرانی افواج کے بہت سے شعبوں پر امریکی پابندیاں ہیں ۔ ان پابندیوں کی وجہ سے ایرانی معیشت شدید بحران کا شکار ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے منگل کے دن ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی افواج اپنے کاروباری اور کمرشل اثاثوں سے دستبردار ہو جائیں ۔ نیوکلیر ڈیل ہونے کے بعد پابندیاں نرم ہونے کی وجہ سے ایران اپنی معیشت بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایرانی تیل کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی معیشت بحال کرنے امیدیں پھر بھی پوری نہیں ہو سکی ہیں ۔ اس کی ایک بڑی وجہ بہت سے کاروباری اداروں پر ایرانی افواج کا کنٹرول ہے۔ پابندیوں کے وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے توقعات پوری نہیں ہو سکیں ۔


