صبا قمر کا تازہ فوٹو شوٹ؛ ‘یہ تو اب تک قندیل بلوچ کے کیریکٹر میں ہے’


معروف اداکارہ صباءقمر کو لاکھوں پاکستانی پسند کرتے ہیں لیکن ان کی تازہ ترین تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع کروا دی۔

یہ تصاویر کاشف راشد کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ہیں جس میں صباءقمر ساڑھی پہنے نظر آئیں۔ اگرچہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن چند مداحوں کو ان کے جسم کے کچھ حصوں کا نمایاں ہونا پسند نہ آیا اور انہوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایک صارف نے لکھا ”خبردار! مخصوص لوگوں کے کمنٹس آنے والے ہیں“

ایک صارف کا کہنا تھا ”انہیں اپنی باڈی ٹوننگ پر کام کرنا چاہئے، یہ بہت اچھا نہیں ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”بہت اچھی لگ رہی ہے۔ یہ سب ان کے پروفیشن کی ڈیمانڈ ہے۔ اس لئے آج کے بعد میں کسی بھی سلیبریٹی کی فحاشی سے متعلق کوئی کمنٹ نہیں کروں گا ۔۔۔ لگے رہو۔۔۔ ہر کوئی اپنے اعمال کا جواب دہ ہو گا“

ایک صارف نے کہا ”یہ اب بھی قندیل بلوچ کے کریکٹر میں ہے’.

Facebook Comments HS