ایران نے بھارت کو تیل کی زیادہ خریداری پر مراعات کی پیشکش کر دی

ایران معاشی پریشر سے نکلنے کے لیے اس وقت ایشیا میں نئے گاہک تلاش کر رہا ہے۔ ایران کو اس وقت امریکہ کی جانب سے نئی تجارتی پابندیوں کا خدشہ بھی لاحق ہے ۔تیل کی تجارت میں ایران کو عرب ریاستوں سے شدید مقابلہ درپیش ہے ۔ ایران نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ایران سے زیادہ تیل خریدنے پر تیار ہو تو اسے قیمتوں میں رعائت دی جا سکتی ہے ۔
ایران نے بھارت کو آفر کی ہے کہ وہ تیل کی سپلائی پر آنے والے اخراجات میں اسی فیصد تک رعائت دینے کو تیار ہے ۔ ایرانی وزیر تیل نے بھارتی آئل منسٹر دھرمندرا پرادھان سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں امید ہے بھارت ایران سے زیادہ تیل امپورٹ کرے گا ۔ بھارتی وزیراعظم نے حالیہ دورہ ایران میں نو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔ ایران نے اپنی چاہ بہار بندر گاہ بھی بھارت کو اٹھارہ مہینوں کے لیے لیز پر دے دی ہے ۔
Facebook Comments HS

