کینیڈا کے وزیر اعظم کا فیملی سمیت دورہ بھارت؛ ایجنڈہ کیا ہے؟


کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سات روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ملازمتوں کے مواقع اور باہمی تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق پیشرفت متوقع ہے۔

جسٹن ٹروڈو تاج محل کا بھی دورہ کرینگے، جسٹن ٹرڈو بھارتی شہر احمدآباد، ممبئی اور امرتسربھی جائیں گے،وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے تئیس فروری کو ملاقات کریں گے ، پچیس فروری کو وزیراعظم ٹروڈو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).