وزیراعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس: عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعظم ہاو¿س اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءچوہدری نثار علی خان اور اسحاق ڈار، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور، را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ضرب عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والے افراد کی دوبارہ بحالی اور شمالی وزیرستان کی تعمیر نو سے متعلق معاملات بی زیر غور آئے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).