بوجھو تو جانیں؛ یہ بیان کِن لوگوں کے ہیں؟
- ’’آئندہ اقتدار ملا تو محترمہ کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے؛ پچھلی دفعہ پتا ہی نہیں چلا کہ اقتدار ہمیں ملا ہوا ہے۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’یہ تو مجھے ہر کچھ عرصہ کے بعد کینیڈا کی نیشنلٹی کے لئے وہاں انٹری دینا پڑتی ہے، نہیں تو اب تک اپنےشہدا کا حساب لے چکا ہوتا۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’کبھی بلا تحقیق بات نہیں کرتا۔ قیامت پر بھی مکمل تحقیق کر رکھی ہے، یہ بھی بتا سکتا ہوں کس دن اور کتنے بجے آئے گی۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’میں ڈرتا ورتا کسے سے نہیں؛ دبئی جیسے پر فضا مقام پر تو اس کے خوشگوار موسم کی وجہ سے مقیم ہوں۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’ اگر خدا نخواستہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو بھی گیا تو کشمیر کمیٹی کا چیٔرمین رہنے کی کوشش کر وں گا۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’کون کہتا ہے مجھے کرکٹ کی سوجھ بوجھ نہیں؛ کالج کی کرکٹ ٹیم میں گول کیپر کی حیثیت سے کھیلا کرتا تھا۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’گندے میسج بھیجنے کا الزام سراسر غلط ہے؛ لڑکیوں کو محض درود شریف والے میسج فاورڈ کرتا ہوں، وہ بھی اس لئے کہ ان میں لکھا ہوتا ہے اگر اگلے ایک گھنٹے میں بیس لوگوں کو فاورڈ نہ کیا تو بیٹھے بٹھائے کوئی مصیبت آجائے گی۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’اللہ تعالیٰ نے میرےحصےمیں جو چھکے لکھے تھےاس میں سے زیادہ تر تو اشتہاروں میں ہی لگ گئے۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’بالی وُڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ ان کے تو سگریٹ بھی کم دھواں چھوڑتے ہیں۔‘‘
٭٭٭ ٭٭٭
- ’’سپیکر کو استعفٰی اس لئے نہیں بھجوا سکا کیونکہ اس کا اعلان کرتے ہوئے لاہور جلسے میں جو کاغذ لہرایا تھا وہ بعد میں دودھ والے کا بِل نکلا تھا۔‘‘
Facebook Comments HS


