’ہم سب‘ کے نام

ایک اخبار نہیں
ایک رسالہ نہیں
ایک انٹرنیٹ میگزین نہیں
’ہم سب‘
ایک نظریہ ہے
ایک خواب ہے
ایک آدرش ہے
’ہم سب‘
ایک انصاف کا نظریہ ہے
ایک رواداری کا خواب ہے
ایک مل جل کر امن سے رہنے کا آدرش ہے
’ہم سب‘
شدت پسندی کی تاریکی میں امید کی شمع ہے
تشدد پسندی کی رات میں امن کی صبح کا پیغام ہے
تنگ نظری کے ماحول میں کشادہ ذہنی کی دعوت ہے
’ہم سب‘
کسی ایک مذہب
کسی ایک مسلک
کسی ایک گروہ
کسی ایک پارٹی
کا نمائندہ نہیں
’ہم سب‘ ہم سب کا ہے
’ہم سب‘ ایک بہتر مستقبل کا استعارہ ہے
آئیں
اس کے پیغام کو دل سے لگائیں
اور دور دور تک پہنچائیں
