خاتون کو اپنے ساتھی سے ماہانہ ایام کے دوران تکلیف کی شکایت پر جہاز سے اتار دیا گیا


میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ بیتھ ایونز اور ان کے 26سالہ دوست جوش مورین برمنگھم سے دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہوئے۔ طیارے میں بیٹھنے کے بعد بیتھ نے مورین کو کان میں بتایا کہ ”تکلیف دہ ماہواری کی وجہ سے اس کے پیٹ میں بھی درد ہو رہا ہے۔“اس کی یہ بات ایئرہوسٹس نے سن لی اور جا کرعملے کے دیگر اراکین اور پائلٹ کو بتا دی۔

جہاز کے عملے نے فیصلہ کیا اور بیتھ کا طبی معائنہ کرایا جائے تاہم فوری طور پر وہاں ڈاکٹر میسر نہ ہو سکا جس پر ٹیک آف سے چند لمحے قبل انہوں نے بیتھ اور مورین کو جہاز سے ہی اتار دیا۔

بیتھ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہم نے 400پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 61ہزار روپے) میں ٹکٹ خریدے تھے، ایمریٹس کے عملے کے اس ہتک آمیز سلوک کی وجہ سے ہمیں دوبارہ ٹکٹ بک کروانے پر اضافہ 250پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 38ہزار روپے) خرچ کرنا پڑے۔

انہوں نے ہم سے رابطہ کرنا بھی گوارا نہیں کیا ، خود ہی ڈاکٹر کو بلانے کی کوشش کی اور ڈاکٹر نہ ملنے پر ہمیں زبردستی جہاز سے ہی اتار دیا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).