کراچی سے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس نے بہت قربانیاں دیں : قائم علی شاہ


\"qaimوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری ضروری ہے، کراچی سے 80 فیصد جرائم ختم ہوگئے، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کردیں گے ، پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔
قائم علی شاہ نے ان خیالات کا اظہار پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کا احساس ہے، ایپکس کمیٹی میں باتیں ہوئیں کہ پراسیکیوشن کمزور ہے ، پراسیکیوشن کو ضرور مضبوط ہونا چاہیے۔ پراسیکیوٹر چالان سے پہلے ہی دیکھ لے کہ یہ ایسا کیس ہے، چالان بنتا ہے۔ اگر پراسیکیوٹر سمجھتے ہیں کہ کیس میں جان نہیں ہے تو پھر وہ کورٹ کو بتا سکتا ہے۔
کریمنل پراسیکیوشن سروسز ترمیمی بل میں فائنل اتھارٹی کورٹ ہی ہے، فیصلہ تو کورٹ نے ہی کرنا ہے، ثبوت کے بغیر کسی پر الزام لگانا اچھی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments