آرمی چیف اور وزیراعظم پیر کو سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف پیر کو سعودی عرب اور ایران کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف پیر کے روز سعودی عرب کے دورہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔ دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میں ثالثی کی پیشکش کی جائے گی۔ سعودی عرب کے دورہ کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف ایران جائیں گے۔ دورے کے دوران ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہوں گے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).