فیس بک کا نیلا رنگ اور مارک زوکر برگ کا افسوس ناک اعتراف
سائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں لیکن فیس بک لوگو کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔
نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے یہ افسوس ناک اعتراف کیا تھا۔
وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔
مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا ‘نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں’۔
Facebook Comments HS


