فرانس میں سعودی شہزادی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری


ایک فرانسیسی جج نے سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں جن پر ایک مزدور کو اپنے باڈی گارڈ کے ذریعے تشدد کروانے کا الزام ہے۔ وہ سابق سعودی شاہ سلمان کی بیٹی اور موجودہ ولی عہد محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن ہیں۔

شہزادہ حصہ پر الزام ہے کہ انھوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایونیو فوش پر واقع اپنے گھر میں اپنے باڈی گارڈ کو ایک مزدور کو مارنے پیٹنے کا حکم دیا تھا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق متاثرہ ملازم کا الزام ہے کہ انھوں نے جس کمرے میں کام کرنا تھا انھوں نے اس کی تصویر بنائی تھی اور ان پر یہ شک کیا گیا کہ وہ یہ تصاویر فروخت کرنا چاہتے تھے۔ یہ واقعہ سنہ 2016 کا ہے اور اس میں ملوث باڈی گارڈ پولیس الزامات عائد کر چکی ہے۔

تاہم انٹیریئر ڈیکوریشن کا کام کرنے والے اس شخص کے مطابق انھیں اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کرنے کے لیے یہ تصاویر درکار تھیں۔ خبررساں ادارے مبینہ متاثرہ شخص کا دعویٰ ہے کہ اسے مکے مارے گئے، باندھ ک رکھا گیا اور شہزادی کے قدموں کو چومنے پر مجبور کیا گیا، اور کئی گھنٹوں کے بعد ہی اسے اپارٹمنٹ سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

مبینہ طور پر شہزادی حصہ بنت سلمان اس واقعے کے کچھ ہی عرصہ بعد فرانس چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp