تصاویر: انسانی اور قدرتی سانحوں سے متاثرہ افراد کی نئی زندگی

روہنگیا مسلمان، علی حسین اور ان کی اہلیہ شومی نارا کی نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ لیکن ان دونوں کو قریب لانے کی وجہ ایک سانحہ ہے۔
ان دونوں کے خاندانوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمان کے خلاف ہونے والے مظالم سے بچنے کے لیے راہ فرار اختیار کی تھی جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کے بالو خالی کیمپ میں جا کر مقیم ہو گئے تھے۔ شومی نے اپنے شادی کے موقع پر روایتی پیلے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔

اس کیمپ میں رہنے والوں کی تصویر کشی ویرونیق ڈی وگئیر نے کی۔
روہنگیا خاندانوں کو میانمار میں اپنے گھروں سے فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے بھاگنا پڑا اور اب مون سون اور سمندری طوفانوں کے موسم کی آمد ہے اور خدشہ ہے کہ ان کا رہا سہا سہارا بھی چھن جائے گا۔

صبح کی ٹھنڈ سے بچنے کے لیے شوخ لال رنگ کی کمبل اڑھے ہوئے حسین جوہر نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کاکس بازار کے علاقے میں کھیل رہے تھے۔
’میں مدرسے جاتا ہوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ کیمپ کا چکر لگاتا ہوں۔ مجھے فٹبال کھیلنا بہت پسند ہے اور میں بہت اچھا کھلاڑی ہوں۔‘

’ہمیں وہاں سے بھاگنا پڑا کیونکہ وہاں تمام روہنگیا کا قتل کیا جا رہا تھا۔ ہم جنگلوں میں تین دن تک بھٹکتے ہوئے یہاں پہنچے۔‘
برٹش ورجن آئی لینڈ کا جزیرہ جوسٹ وان ڈائیک ابھی بھی سمندری طوفان ارما سے آنے والی تباہ کاریوں سے نپٹ رہا ہے۔
ڈؤگی والیس نے طوفان آنے کے چھ ہفتے بعد اس جزیرے کا دورہ کیا اور وہاں آنے والی تباہی کی منظر کشی کی۔

جزیرے کا حجم کیونکہ بہت چھوٹا ہے اور وہ ایسے دور دراز کے مقام پر ہے جہاں امدادی کاروائی اور مشینری کا پہنچنا دشوار ہے۔
والیس نے بتایا: ’ہم چھوٹی سی کشتی لے کر جاسٹ وان ڈائیک تک پہنچے تھے اور ہمیں طوفانی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مجھے اس سے اندازہ ہوا کہ وہاں رہنے والوں کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہاں ملنے والے چند لوگوں کے پاس کچھ بھی نہیں بچا تھا۔لیکن ان تمام مشکلات اور دشواریوں کے باوجود وہ مسکرا کر مل رہے تھے اور خوشی خوشی بات کر رہے تھے اور اس سے میں بہت متاثر ہوا۔‘

ان افراد کی تمام ضروریات ان کے مویشی جانوروں کی مدد سے پوری ہوتی ہے اور قحط کی وجہ سے تین چوتھائی سے زائد جانور مر گئے ہیں۔
اپنے شوہر اور سات بچوں کے ساتھ رہنے والی نیمو ہرگیسیا شہر سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر رہتی ہیں۔
قحط سے پہلے ان کے پاس 30 بکریاں تھیں لیکن اب صرف دس زندہ بچی ہیں۔
جب وہ بکریاں مر گئی تھیں تو نیموں نے ان کے مردہ جسموں کو اپنے گھر سے دور لے جا کر دفن کیا تاکہ ان کے بچے نہ دیکھ سکیں۔
’میں انھیں مرنے سے بچا نہیں سکی۔ لیکن مجھے پریشانی ہے کہ جو باقی دس ہیں وہ بھی مر جائیں گی کیونکہ اب یہاں پر گھاس چرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں بچی ہے۔‘

’پہلے یہاں بہت بارش ہوا کرتی تھی اور جانوروں کے لیے بہت سازگار ماحول تھا۔ ہم خوشی خوشی رہ رہے تھے لیکن اب حالات ایسے نہیں ہیں۔
’میں نے اپنی سب سے چھوٹی اولاد کو جنم دیا ہے لیکن میں اس کے سر پر چھت مہیا نہیں کر سکتی۔ میں اس کی حفاظت کے لیے بہت پریشان ہوں۔‘
تمام تصاویر بشکریہ شیلٹر باکس

