پریانکا چوپڑا کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان


\"piryanka\"بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ان کے کیریئر میں ایک اور اچیومنٹ اس وقت سامنے آئی جب انھیں ”دادا صاحب پھالکے ایوارڈ“دینے کا اعلان کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم”باجی راو¿ مستانی“میں پریانکا چوپڑا کی لاجواب اور غیر معمولی اداکاری کی بنیاد پر انھیں اس ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔اداکارہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کی تقریب 24اپریل کو ممبئی میں ہوگی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایوارڈ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اتنی خوش ہوں کہ بیان نہیں کرسکتی۔انھوں نے کہا کہ میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے جس پر میں سب کی شکرگزار ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments