وزیراعظم نجی دورے پر لندن روانہ


\"nawazوزیر اعظم نواز شریف علاج کیلئے خصوصی طیارے سے لندن روانہ ہوگئے ، اہلیہ اور بچے بھی ان کے ہمراہ ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انہیں رخصت کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے جہاں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف انہیں رخصت کرنے کیلئے موجود تھے۔ وزیر اعظم نے ائیرپورٹ پر غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے سینئر وزرا اور پرسنل سٹاف کو ضروری ہدایات دیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ علاج کیلئے لندن جا رہے ہیں اور چار 5 روز تک واپس آجائیں گے۔ روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کا طبی معائنہ بھی کیا جس کے بعد وزیر اعظم اپنی اہلیہ کلثوم نوازاور بیٹے حسن نواز کے ہمراہ خصوصی طیارے سے لندن روانہ ہوگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments